27 اگست 2013 - 19:30
بھکر :پانچ روز بعد حالات معمول پر، تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

ضلع بھکر میں کشیدگی کے پانچ روز بعد حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں۔ کوٹلہ جام، پنج گرائیں اور دریا خان سمیت ضلع بھر میں بند تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

ابنا: ضلع بھکر کے علاقوں کوٹلہ جام، دریا خان اور پنج گرائیں میں حالات 5روز بعد معمول پر آگئے ہیں۔ ڈی سی او ممتاز حسین کے مطابق امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144برقرار رہے گی اس دوران احتجاجی ریلیاں نکالنے اور مظاہرے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی جاری رہے گا۔ پانچ روز میں تفتیش کے دوران 47افراد کو تین ماہ کیلئے میانوالی اور سرگودھا کی جیلوں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ 20افراد سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

.......

/169